مبینہ غیر شرعی نکاح، عمران خان کو 2 اکتوبر کو پیش کرنےکا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پیش ہوئے۔ وکیل شیر افضل نے استدعا کی کہ مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی ملتوی کر دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کے دوبارہ احکامات جاری کیے جائیں، ان کا معاملہ اب اٹک جیل کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  جج نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے؟ وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت ریاست کی کسٹڈی میں ہیں۔ خیال رہے کہ اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے