مولابخش چانڈیو

عمران خان جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ سوچ پروان چڑھارہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک میں جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ سوچ کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔ ان کی ہر پالیسی اور اقدام غیرجمہوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر پارلیمنٹ کو تالے لگاکر بند کردیتی ہے جو کسی صورت خوش آئند نہیں ہے۔ ضیاءالحق، ایوب خان اور پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹروں کی خواہش تھی کہ پارلیمنٹ بند ہو۔ آج عمران خان ان کی خواہش کو عملی طور پر پورا کررہے ہیں۔

مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ آمروں کی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم بھی پارلیمنٹ کے اختیارات سے خائف ہیں۔ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کو بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ عمران خان کو صحت دے۔ وہ مسلسل عوامی اجتماعات کرتے رہے ہیں۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے پارلیمنٹ کی مسلسل توہین ہورہی ہے جبکہ عمران خان نے ماضی میں کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے