اسلام آباد ہائیکورٹ

پی پی کیجانب سے سینیٹ انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے موقف اپنایا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو غیرقانونی طریقے سے مسترد کیا گیا ہے جس کا عدالت نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لئے ہونے والے انتخابات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کئے گئے ہیں لہذا عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔ پی پی کی جانب سے فاروق ایچ نائق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو بحال کرکے انہیں چیئرمین سینیٹ اعلان کیا جائے۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی۔ جس کی وجہ سات ووٹوں کو مسترد قرار دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے