چوہدری نثار

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،  ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا۔  یاد رہے کہ 24 مئی کو بھی چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، حلف برداری کے بعد پنجاب اسمبلی  کے احاطہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار  نے کہا کہ جلد لاہور کا دورہ کروں گا اور صحافیوں سے تفصیلی بات کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری نثار سے صحافی نے سوال کیا کہ کس  پارٹی میں جارہے ہیں؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  ابھی کہیں نہیں جا رہا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم  انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے