مسلم لیگ ن

ن لیگ خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کردیے، 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نام کی اس وقت کوئی پارٹی موجود نہیں اور آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے ہیں، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تب تک انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہی کرے گی۔ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے