مرتضی وہاب

کورونا پھیلاو کو روکنے کیلئے ہر فرد حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر کورونا وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ صنعتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ویکسی نیشن کا ہونا ضروری ہے۔ تاجر اپنے ورکروں کو کورونا بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ویکسی نیشن کے لئے 40 سال سے کم عمر افراد کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم یہ معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے