گلوکار جواد

عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسین اور یزیدکے قصے سنانا بند کرے۔ جواد احمد

لاہور (پاک صحافت) جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسین اور یزید کے قصے سنانا بند کرے، امام حسین کا نام وہ لے جس کا اپنا کردار صاف و شفاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسینؓ اور یزید کے قصے سنانا بند کرے، امام حسینؓ غریب اور کمزور لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے تھے جبکہ عمران خان اپنی کرسی کے لیے ملک میں فساد پھیلا رہا ہے۔

جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ امام حسینؓ اپنے بچوں کے ساتھ یزیدی فوج سے لڑے تھے، عمران اپنے بچے یہودیوں کے گھر رکھ کر خود اسلام کے نام پر پاکستانیوں کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فوج کہتی ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں تو عمران خان آئینی طریقے سے اپنے اقتدار کے جانے کے بعد فوج کو کہتا ہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ فوج سیاست میں اس کے لیے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے