می 11

شیاؤمی کا فلیگ شپ اسمارٹ فون می 11 اب پاکستان میں بھی دستیاب

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اپنا فلیگ شپ اسمارٹ فون می 11 پاکستان میں بھی فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسمارٹ فون کے ساتھ می واچ لائٹ مفت دی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس فون ہے۔ اسی طرح 6.81 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیاؤمی کے اس فون میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر میں دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے والا سنسر بھی موجود ہے، جس کے بارے میں چینی ورژن میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ شیاؤمی می 11 میں 4600 ایم اے ایچ یٹری 55 واٹ وائرڈ، 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ریورس چارجنگ کے لیے بھی 10 واٹ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فون کے دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، پہلے سے ہہتر نائٹ موڈ، ڈوئل 5 جی کنکٹویٹی، وائی فائی 6 ای سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.2 اور نیوی گیشن سروس قابل ذکر ہیں۔ فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جو کہ می 10 سیریز کے مین کیمرے جیسا ہی ہے۔ جبکہ فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس فون کو پاکستان میں ایک لاکھ 44 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے