وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا سجاول کا دروہ، سیلاب متاثرین سے گھل مل گئے

سجاول (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے علاقے سجاول کا دورہ کیا ہے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے جانی و مالی نقصان سے جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ دورے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے سجاول میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے اور سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے۔ حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستی کیلئے وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے