شہباز شریف

پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا، ن لیگ کا اجلاس وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں سپریم کورٹ میں کل کی سماعت بارے آئینی و قانونی پہلووں پر غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کی کل کی سماعت پر اجلاس میں بریفنگ دی، اجلاس میں فل بنچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے پر قانونی پہلوﺅں پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں، الیکشن ہونا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پالیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے