عظمی بخاری

چندے اور زکوۃ سے فلاحی ادارے تو چل سکتے ہیں ایٹمی ملک نہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق ملک کو چندے سے چلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ چندے اور زکوۃ سے فلاحی ادارے تو چلائے جاسکتے ہیں لیکن ایک ایٹمی ملک کبھی نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی۔ منگترل خان کو اب گوگل بھی انٹرنیشنل بھکاری کا خطاب دے رہا ہے، 2017 میں دنیا پاکستان کو 10 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کی پیشگوئیاں کررہی تھی۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت افغانستان، عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کردی گئی ہے، اب تو اسٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظل تباہی کی کفایت شعاری مہم صرف مرغیاں، کٹے اور انڈوں تک محدود تھی، آئی ایم ایف کی غلامی کے چکر میں پوری قوم کو جنگ عظیم دوئم یاد کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے