شرجیل میمن

عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک کو غیرمستحکم کرنا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو جنازے کے بعد جمعہ کو لانگ مارچ سے شکوک پیدا ہورہے ہیں کہ پی ٹی آئی ارشد شریف کیس میں کون سی مہم چلارہی ہے؟۔ عمران خان کہتے ہیں ارشد شریف کی جان کو خطرے کا معلوم تھا تو انہوں نے ان کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کیوں نہیں کیے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ کون تھا جس نے عمران خان کو ارشد شریف پر حملے ہونے کے متعلق بتایا اور عمران خان معلومات دینے والے کا نام کیوں نہیں بتاتے؟ دیکھنا ہوگا اس صورتحال میں کون فائدہ اٹھارہا ہے اور اس کے لئے اس کیس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں، عمران خان نے پہلے لانگ مارچ کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے