مریم اورنگزیب

عمران خان آئی ایم ایف کی غلامی میں پارلیمان اور عوام کا قتل کررہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان اپنے ذاتی مفادات اور آئی ایم ایف کی غلامی میں آج پارلیمان اور عوام کا قتل عام کرنے جارہے ہیں جس سے ملک میں مزید تباہی پھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی عمل بلڈوز کرکے دو آرڈیننس، اور 25 بل منظور کرانے پر آج کے دن کو یوم سیاہ کے طورپر یاد رکھا جائے گا، عمران صاحب آج کی قانون سازی سے اپنی لوٹ مار، اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو این آر او دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب آج جمہوریت، آئین اور قانون کے قتل کی تاریخ رقم کریں گے، فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے، ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی عمران صاحب اتفاق رائے سے نہ کراسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا برانڈ بھیک، آئی ایم ایف کی غلامی، مہنگائی اور معاشی تباہی ہے۔ پارلیمان کے جنگلے گرانے والے آج پارلیمان کے جمہوری عمل، قاعدے قانون کو روند رہے ہیں۔ پاکستان میں آج تاریخ کا مہنگا ترین بجٹ مسلط کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے