شرجیل میمن

دہشتگردوں کا مقصد پاکستان میں ترقی کو روکنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں ترقی کو روکنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کلینک میں فائرنگ ہوئی تھی، کلینک پر فائرنگ سے چینی باشندہ ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے، کراچی پولیس اور خفیہ اداروں کی کوششوں سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا، 100 سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ساتھیوں سے رابطے میں تھا، گرفتار دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اہلکار سرگرم ہیں۔ سی ٹی ڈی، حساس ادارے اور پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سندھ پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھی، دہشت گردوں کے آلہ کار بننے والوں سے کہتا ہوں ہم ملک دشمن سرگرمی سے غافل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے