سینیٹ

فلسطین کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس 27 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) فلسطین کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس 27 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اجلاس کی طلبی کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو اجلاس میں فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر بحث کی جائے گی، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ارکان سینیٹ فلسطین کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے