وزیراعظم شہبازشریف

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا وعدے پورے کرے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا وعدے پورے کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماوں کی توجہ اہم امور پر مبذول کرائی ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک معاشی چیلنجز کی وجہ سے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مختلف مسائل کے باعث ان ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا رہا، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی تفریق کے ختم نہ ہونے سے پائیدار ترقی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، دنیا معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کو مواقع کے طور پر لے کر سمت درست کرے، عالمی مالیاتی ڈھانچے کا مقصد ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور ماحولیاتی انصاف ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے