عظمی بخاری

پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ختم کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ٹھگوں کا ٹولہ غریب سے نوالہ چھین کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کر رہا۔ پی ڈی ایم کی جدوجہد پر امن ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج کل نئے پرچی ترجمان نوکری پکی کرنے کے لئے اچھل کود کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے صدر اور قائد پی ٹی آئی حکومت کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے