فلسطینی صدر محمود عباس جلد ہی فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے

فلسطینی صدر محمود عباس جلد ہی فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس 20 جنوی 2021ء کو فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں‌ گے۔

وفا کی طرف سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب گذشتہ روز فلسطینی الیکشن کمیشن کے سربراہ حنا ناصر نے صدر محمود عباس سے رام  اللہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور حنا ناصر کے درمیان فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حنا ناصر نے الیکشن کے حوالے سے صدر عباس کو تجاویز پیش کیں جس کے بعد صدر نے 20 جنوری کو باقاعدہ طور پر انتخابات کے لیے فرمان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے ملک میں تینوں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریوں کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کے ایک مکتوب کا جواب دیتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی جلد پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کا اعلان کرے گی۔

اسماعیل ہنیہ کے مکتوب کے بعد صدر عباس نے الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرنے اور الیکشن کے لیے فرمان جاری کرنے پربھی غور شروع کردیا تھا، بیان میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنے وعدے پر قائم ہے۔

محمود عباس نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے لیے مصر، قطر، ترکی، روس اور اردن کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے