بلیغ الرحمان

کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب تعلیم کی شرح میں کمی پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچےاسکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013 میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے