سابق چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے سابق چیئرمین بورڈ کے فیصلوں پر برہم

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے بورڈ کےحالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بورڈ کا اصل کام مینجمنٹ کرنا ہے اور اگر مینجمنٹ اچھی ہوگی تو اس کے اثرات ٹیم کی کارکردگی پر بھی پڑیں گے لیکن یہاں دیکھا گیا ہے کہ مینجمنٹ اچھی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے فیصلے درست نہیں ہو رہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ یہ پہلے فیصلے غلط کرتے ہیں اور پھر انہیں درست کرنے کے لیے مزید غلطیاں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھاکہ  بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کو جب دو عہدے دیے گئے تو میں نے شروع ہی سے اس کی مخالفت کی تھی کہ یہ کوئی درست فیصلہ نہیں تھا، مصباح کیا کوئی بھی دو عہدے نہیں چلا سکتا اس لیے مصباح کو صرف چیف سلیکٹر ہونا چاہیے تھا۔

ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بہت اچھے کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے ٹیم کی قیادت بھی بہت اچھی کی لیکن کوچنگ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ واضح  رہے کہ انہوں نے بورڈ کے فیصلوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بورڈ کی مینجمنٹ اچھی نہیں ہو گی اچھے نتائج بھی حاصل نہیں کیئے جا سکتے، موجودہ بورڈ نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ زیادتی کی ہے، کرکٹرز کے حالات دیکھ کر مجھے دکھ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور سعودی

صیہونی دوستی کی آڑ میں عرب ممالک سے اپنی دشمنی چھپاتے ہیں

پاک صحافت جب کہ مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی آگ میں جل رہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے