مریم نواز

نوازشریف نے دہشت گردی کیخلاف قومی بیانیہ تشکیل دیکر پوری قوم کو متحد کیا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک بھر میں موجود دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تشکیل دے کر قوم کو متحد کیا اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ افغان عوام، خواتین، بچوں کیلئے امن، ترقی، خوشحالی کے خواہاں ہیں، افغانستان کے عوام کی انسانی مدد کیلئے پوری دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، ایسی سازگار فضاء ضروری ہے جس میں افغان مہاجرین گھروں کو لوٹ سکیں۔ ن لیگ جمہوری ترقی اور سلامتی پر مبنی ایجنڈے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

مریم نواز کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جمہوریت، جمہوری اصولوں کی نشوونما اور مضبوطی چاہتے ہیں، دنیا بھر کے جمہوریت پسندوں کے ساتھ شریک کار ہونا چاہتے ہیں۔ ن لیگ حکومت نے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات کو فروغ دیا تھا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تشکیل دیا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے