واٹس ایپ

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ کا یوزر انٹرفیس بھی سادہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپ کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔ اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

چیٹ فلٹر کے نیچے واٹس ایپ میں لاک چیٹس اور آرکائیو چیٹس تک رسائی کے آپشنز بھی دیے جائیں گے۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے اور وہاں بھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو کمپنی کی جانب سے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کیپشن فیچر کی آزمائش بھی شروع کی گئی تھی۔ اس فیچر کے تحت چیٹ اوپن کرنے پر یوزر نیم کے نیچے ایک تالے کا آئیکون اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ لکھا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے