خواجہ آصف

عمران خان کا فیصل آباد جلسے میں بیان شہبازگل کے بیان کی دوسری قسط ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصل آباد جلسے میں بیان شہباز گل کے بیان کی دوسری قسط ہے، دونوں بیانات سوچی سمجھی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل نے پاک فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اب دوسری قسط عمران خان نے خود لانچ کی اور فوج کے 5 یا 6 تھری اسٹار جرنیلوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کا نیا سربراہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے بنایا جائے گا، ان شاءاللہ اس اصول سے روگردانی نہیں کریں گے، یہ تعیناتی وزیراعظم ادارے کی مشاورت سے کرتے ہیں۔ نواز شریف نے بھی ہمیشہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے ایک کو آرمی چیف بنایا، صرف بھٹو دور میں ضیاء الحق کو گیارھویں بارہویں نمبر سے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے