شاہد خاقان عباسی

معافی مانگے بغیر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہوسکتی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اعتماد توڑا ہے جس کے لئے اسے معافی مانگنی ہوگی جس کے بغیر وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جنرل سیکٹری اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوگا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہوگی۔ جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے