مریم نواز

دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، وزیرِاعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کی نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ تونسہ کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے