آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا علاقائی استحکام پر پاک برطانیہ کانفرنس سے خطاب

(پاک صحافت) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز نے خطاب کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولینڈوالکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام ، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان یو کے اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں ہوتی ہے، کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی اور علاقائی امور سمیت قومی سلامتی، علاقائی امن و استحکام پر بات ہو گی۔

رواں سال کانفرنس کا دائرہ کار دو طرفہ سے بڑھا کر علاقائی مسائل پر بات تک وسیع کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس میں آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے