حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئےتیار ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا۔

تفصیلات  کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے پھر سے تیاریاں شروع کر دیں۔  دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے مشاورتی اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔

واضح رہے کہ اکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ہونے والے اجلاس میں پی ڈ ی ایم میں شامل جماعتیں حکومت مخالف مظاہروں ، جلسوں اور ریلیوں سمیت مختلف تجاویز سامنے رکھیں گی جس کیلئے جماعتوں نے سفارشات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ خیال رہے کہ  مشاورتی اجلاس میں اجلاس میں پی ڈی ایم اپنا آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے