مریم نواز

اعلان ہر کوئی کرتا ہے، عمل کرنیوالے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اعلان ہر کوئی کرتا ہے، عمل کرنیوالے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اعلانات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے خود میدان عمل میں اترنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی مفت آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مشکلات سے مقابلہ کرنے کا جذبہ انتہائی بلند ہے۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اعلی سطح اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی طرف سے 10 لاکھ مستحق شہریوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے