احسن اقبال

پی پی سے ملکر حکومت بنا سکتے ہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہی وزارت عظمی کے امیداوار ہیں، پی پی سے ملکر حکومت بنا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ مینڈیٹ دیا، یہ تاثر غلط ہے کہ تمام آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 15 آزاد امیدوار وہ ہیں جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہش مند تھے، یہ آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کو بہت جلد جوائن کریں گے۔ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس حق ہے وہ مرکز میں حکومت بنائے، پارٹی ممبران کا یہی ماننا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم ہوں۔ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاسی قیمت ادا کی جس کی وجہ سے بعض نشستیں ہم نہیں جیت سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے