قتل

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی بھتیجی کو آشنا سمیت قتل کردیا، لاشیں نہر میں بہادیں

صادق آباد (پاک صحافت) صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر نے اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں نہر میں بہا دیں۔ یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسمات طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم باہمی رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے دیگر ملزموں صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کو اغواء کرنے کے بعد کمرے میں بند کردیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر انہیں قتل کردیا جب کہ دونوں کی لاشوں کو نہر میں بہا دیا۔

واضح رہے کہ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹائم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نہر سے نکال دیا، ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی نشست کے ٹکٹ ہولڈر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے