بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین کی کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت، حکومت سے اہم مطالبہ

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ہوئے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھینا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں اگر دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو گرادیتے اورنئے الیکشن ہوتے ،پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جاسکتی تھی لیکن ہماری تجویز نہیں مانی گئی توخود میدان میں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے