وقار مہدی

پی پی رہنما وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وقار مہدی کے مقابلے میں اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر سعید غنی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وقار مہدی بلامقابلہ منتخب سینیٹر ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ ڈیل کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ میں بھی اپنے ساتھ آنے کی پیشکش کی ہے، 4 ڈویژن میں الیکشن ہوئے ہیں ہم بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سید ناصر شاہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی یہ سیٹ تھی، ایم کیو ایم سے حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے، ایڈمنسٹریٹرشپ اور سینیٹرشپ کی بات ہو رہی ہے، جی ڈی اے نے بھی کوئی فارم جمع نہیں کرایا۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے