قربانی

سندھ میں گھروں کے اندر قربانی کرنے پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں میں قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ جانوروں کی قربانی کیلئے کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر عید الاضحیٰ پر گھروں کے اندر قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے او ر اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ شہریوں کو رہائشی علاقوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کئے جائیں گے اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نمازعید کیلئے آنے والے شہریوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے، عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے۔ شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے