اداکارہ سجل علی

جدہ فلمی میلہ، پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے

جدہ (پاک صحافت) جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا گیا۔ اس فلم فیسٹیول کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اس فلمی میلے کا آغاز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا گیا جس کے بعد فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سجل علی کے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ اس موقع پر ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل علی کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی فلمی میلے سے شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش نصیب قرار دیا۔ یاد رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے