ناصر حسین شاہ

ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے کسانوں اور مزدوروں سے روٹی چھین لی،ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے کسانوں اور مزدوروں سے روٹی چھین لی ہے۔ ہم تو کہتے تھے، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے یہ اے ٹی ایم بھرنے آئے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت اور ارسا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ  نالائق اور نااہل وفاقی حکومت کو سندھ کی زراعت اور صنعتوں کی تباہی کی پرواہ نہیں۔ رینی کینال کو ابھی تک سندھ حکومت اور محکمہ آبپاشی سندھ کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارسا صوبوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کا آلہ کار بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پانی چوری کرکے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا۔ کشمور سے کینجھر تک کاشتکار اور کسان سراپا احتجاج ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے ایک نہ سنی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اب ملک کی معاشی رگ پر وار کیا گیا ہے اور سندھ کے حصہ کی گیس منقطع کر دی گئی ہے۔ گیس کی بندش سے کراچی میں سیکڑوں کارخانوں کو تالے لگ گئے ہیں، لیکن ان کے وزراء ترقی اور معیشت کی بہتری کا راگ الاپتے پھرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے