مریم نواز

عمران خان وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہیں،مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  نے  عمران خان سے وزیر اعظم کی کرسی چھوڑنے   کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بقول آپکے چودہ اراکان آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اسکامطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں 165 ارکان آکے ساتھ رہ گئے ہیں۔ گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان  میں کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہیں، اب اقتدار سے چپکتے رہنے کا فائدہ؟ اب عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے