عثمان ترکئی

پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ترکئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ترکئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کھلے دل سے مجھے قبول کیا۔ میرے بڑے بھائی نے ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی جائن کی تھی، اپنے سیاسی کیریئر میں 26 سال پیپلزپارٹی میں رہا، آج اپنے گھر واپس آگیا ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہماری پارٹی اپنے کارکنوں کی قدر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا، اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہو کر رہ گئی۔ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عمران خان کو اپنے کارکنان سے معافی مانگنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے