شازیہ مری

نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہو گا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہو گا، عوام 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کے کارواں میں شریک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اوگرا میں چھپ کر عوام پر حملے کر رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں اضافے نے بدترین مہنگائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  تباہی سرکار مزید اقتدار میں رہی تو ہر سمت تباہی ہی تباہی ہو گی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  تباہی خان نے غریبوں کے لیے سفر بھی مشکل بنا دیا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، اب ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی بچانے والی ادویات غریب خرید نہیں سکتا، اب روٹی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے