آصفہ بھٹو زرداری

آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے تین سال میں اشیائے خورد و نوش میں اضافے سے متعلق چارٹ پیش

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحب زادی آصف بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت  کے  تین سال کے عرصے کے دوران ہونے والی مہنگائی سمیت  اشیائے خورد و نوش میں اضافے  سے متعلق چارٹ پیش کر دیا۔

تفصیلات  کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے تین سال کے دوران ہونے والی مہنگائی سے متعلق چارٹ  پیش کیا گیا ہے، جس میں جس میں موجودہ تین سالوں کا سال 2018 کی قیمتوں سے موازنہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصفہ بھٹو نے چارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  گزشتہ تین برس میں آٹے گھی اور دال جیسی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 53 فیصد تک اضافہ ہوا، حالانکہ اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سال 2018 کی نسبت کم تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے