مراد علی شاہ

عمران خان مافیا کے طریقے سے حکومت چلا رہے تھے، مراد علی شاہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مافیا کے طریقے سے حکومت چلا رہے تھے اور ملک مافیا کے زور پر نہیں چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا  ہر ایک کا جمہوری حق ہے مگر قانون کے دائرے میں رہ کر، جلاؤ گھیراؤ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کیخلاف پر امن اور کامیاب احتجاج کیا۔ لیک آڈیو سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ملک ریاض اور زرداری صاحب کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ میں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ٹچ سے ویسے بھی یہ تقریر میں دیتے ہیں اور ہر تقریر سے پہلے کلمہ پڑھتے ہیں تو اب بھی کلمہ پڑھ کر تردید کردیں اور کہہ دیں کہ ملک ریاض کو کچھ نہیں کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے