افغان باشندے

پاکستان بار کونسل کی غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان بار کونسل نے بھی غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے۔ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نے پاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے