فضل الرحمان

پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے، فضل الرحمان

ہنگو (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو جعلی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت فحاشی بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی، پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ہنگو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معیشت تباہ ہے مہنگائی کی وجہ سے کوئی دوا نہیں لے سکتا، جہاں معیشت تباہ ہو مہنگائی ہو تو بد امنی آتی ہے، آج لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے  نے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، لاکھوں نوکریوں کی بات کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا، ایک کڑور نوکریاں دینے والوں کو پتہ ہی نہیں کہ 74 سالوں میں ایک کڑور سرکاری ملازم نہیں۔ اسٹیٹ بینک گورنر اور ایف بی ار چیئرمین باہر سے نوکریاں کرنے پاکستان آئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے