مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے اپنے بھائی کے ساتھ وفا نبھائی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر اسے پاکستان پر مسلط کیا گیا، آج کے نوجوان کو پتا ہونا چاہیے کہ کس قسم کا کھلواڑ کیا گیا تھا، اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام نے بھگتا، پانچ چھے سال نظام انصاف اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ کہا گیا 56 کمپنیوں کے اندر کرپشن کی گئی، الزام لگائے گئے کہ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے