کامران ٹیسوری

ملک کے ایک صوبے کے وزیراعلی منفی باتیں کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ملک کے ایک صوبے کے وزیر اعلی منفی باتیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا، گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ 23 مارچ کا دن رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے کو ہمیشہ بلند رکھنا ہے۔ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، آبادی کا 62 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری اور سہولت کونسل ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے، کئی سالوں سے ہمارا مالی بحران چل رہا ہے، کئی اندرونی اور بیرونی سازشوں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے