آصف زرداری فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات طے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستا نڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زردار ی سے ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہوگئی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے

واضح رہے کہ دونوں روہنماؤں کی جانب سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے