شازیہ مری

جب بھی شفاف الیکشن ہوئے بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی شفاف الیکشن ہوئے تو بلاول بھٹو ہی اکثریت حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ لیکن پی ٹی آئی ابھی سے دھاندلی کی تیاری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم مشین پر الیکشن کمیشن اپنے37 تحفظات دے چکا ہے، ای وی ایم مشین میں جب بیلٹ کی سیکریسی نہیں رہے گی تو کیسے شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں۔

رہنما پی پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعتراضات ختم کیے بغیر قانون سازی نہیں ہوسکتی، جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے وہ سیاست دانوں کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر سب سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لئے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت چاہئے جس کے لئے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے