طلال چوہدری

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں بلکہ گالہ ویک ہے۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں بلکہ گالہ ویک کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی مقبولیت ہوتی ہے وہ ڈرتے نہیں، پوچھنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ عمران خان کو الیکشن کی جلدی اس لیے ہے کہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آرہا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو کہہ دیا گیا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ لانگ مارچ میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ مارچ میں اپنے بچوں کو کیوں نہیں لے آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کو گرفتار اور نہ ہی لاٹھی چارج کرنا چاہتے ہیں، لاشوں پر کھیل کر ریٹنگ بڑھائی جارہی ہے، ارشد شریف بے چارے پتہ نہیں کس کے ہتھے چڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے