فریال تالپور

لانگ مارچ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے نجات دلائے گا۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ستائیس فروری سے شروع ہونے والا پیپلزپارٹی کا عوامی لانگ مارچ پاکستانی عوام کو بے قابو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کی حفاظت کا نام پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔ آج ملک بھر کی عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے۔

فریال تالپور کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کو بے قابو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے