خواجہ آصف

پی ٹی آئی چیئرمین اب خود بھی این آر او مانگ رہے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اب خود بھی این آر او مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکام نے ججز کو بتایا کہ بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بار بار الیکشن کےلیے موبیلائز نہیں کرسکتے، بہتر ہوگا الیکشن ایک ہی دن کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک وقت میں الیکشن کروائیں، عدالت نے براہ راست الیکشن کا حکم دیا تو پھر دیکھیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلے الیکشن ہوئے تو قومی اسمبلی الیکشن نتائج پر اثر پڑے گا، ملک میں ایک دن میں الیکشن ہوں تو زیادہ بہتر رہتے ہیں، امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں صورتحال بہتر ہو۔ عمران خان تو کہتے ہیں کہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو پھر اسمبلیاں توڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کی خواہش اچھی بات ہے، عمران خان نے مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ مؤقف ہے کہ صرف الیکشن پر مذاکرات کرنے ہیں، میں اس کا قائل نہیں، اپنی حدود میں رہ کر ملک اور عوام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے