سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے کے باعث شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور شمعون شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے دو مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 واقعات میں 3 اہلکاروں سمیت کل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردی کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حب کے تھانہ صدر کے سامنے دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔ علاقہ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے